طاغوتی قوتیں پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں:حافظ نعیم الرحمان

 پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہی قرارداد پاکستان کی اصل روح ہے:امیر جماعت اسلامی
لاہور (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  23 مارچ ملت اسلامیہ پاکستان کے لیے تجدید عہد کا دن ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے 23 مارچ 1940 کی قرارداد پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد میں اسلامی جمہوری پاکستان کی بنیاد رکھی گئی اور پاکستان کی اساس دو قومی نظریہ پر قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہی قرارداد پاکستان کی اصل روح ہے اور الحمد للہ آج کا پاکستان ایٹمی قوت کا حامل ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاغوتی قوتیں پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں، اور ملک کی سالمیت و خودمختاری ہر طرح کے خطرات سے محفوظ ہے۔