پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار روک دیا گیا

   کراچی(آئی این پی )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار کو عارضی وقت کے لیے روک دیا گیا۔بازارِ حصص میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغازمندی ہی سے ہوا، جس کے بعد مارکیٹ پر مندی کا رجحان غالب رہا۔ ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 1346 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 8 ہزار 662 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان بڑھتا گیا اور 6948 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث کاروبار معطل کردیا گیا، اس وقت تک کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 3 ہزار 60 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا تھا۔