632افراد شدید زخمی، صوبائی درالحکومت304متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 95متاثرین کے ساتھ دوسر ے نمبرپررہا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1298ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 632افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔831معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 831ڈرائیوز،72کم عمرڈرائیور، 433مسافراور210پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ252ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت304متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد85حادثات میں 95متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان79حادثات میں 89متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1474متاثرین میں 1199مرد اور275خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 277افراد کی اوسط عمر18سال سے کم747افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ450زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1237موٹرسائیکلز،77آٹورکشے،133کاریں،32وین،12 مسافر بسیں،32ٹرک اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔