انتظامی، قانونی و تعمیراتی تمام رکاوٹوں کا فورانتظامی، قانونی و تعمیراتی تمام رکاوٹوں کا فوری حل نکالا جائے:سیکرٹری ہائوسنگ
لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر لاہور کو محفوظ ترین بنانے کا مشن، روڈا کے جاری منصوبوں بارے محکمہ ہاو سنگ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد، سیکرٹری ہاو سنگ نورالامین مینگل نے اجلاس کی صدارت کی، 46 کلومیٹر طویل ریور ٹریننگ ورکس پر کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، سیکرٹری ہاو سنگ نے کہا کہ انتظامی، قانونی و تعمیراتی تمام رکاوٹوں کا فوری حل نکالا جائے راوی سٹی میں گرین انفراسٹرکچر سے ماحولیاتی بہتری ممکن بنائی جائے، سی ای او روڈا عمران امین نے روڈا کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سائفن سے جھوک فارسٹ تک بند پر کام جاری ہے،تین فیز میں بند بنانے کا کام مکمل کیا جائے گا، ایم 2 کی ایمبینکمنٹ رواں سال وسط تک مکمل کر لی جائے گی، محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کا کام مکمل ہونے کے قریب،مختلف رہائشی و کمرشل ایریاز کی ڈویلپمنٹ تیزی سے جاری ہے، نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ راوی سٹی کے ملحقہ علاقوں میں جلد از جلد آبادکاری کی جائے۔