پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر سروے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں عوامی رائے کا جائزہ لیا گیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور) کی جانب سے کیے گئے اس سروے میں 36 اضلاع کے 66 شہریوں کی رائے شامل کی گئی۔ سروے کے مطابق پنجاب کے 62 فیصد عوام نے مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیا۔
تعلیم اور صحت میں کارکردگی:
73 فیصد عوام نے تعلیم کے شعبے میں وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو اچھا یا بہت اچھا قرار دیا۔صحت کے شعبے میں 68 فیصد نے ان کے اقدامات کو اچھا یا بہت اچھا قرار دیا۔
روزگار اور دیگر مسائل:
روزگار کی فراہمی کے حوالے سے 63 فیصد عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو خراب یا بہت خراب کہا۔مہنگائی، روزگار کی فراہمی اور صحت کی سہولیات کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
گورننس:
57 فیصد عوام نے کہا کہ حکومتی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، جبکہ 17 فیصد کے مطابق کارکردگی خراب ہوئی۔
مقابلہ پی ٹی آئی سے:
53 فیصد عوام نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں مریم نواز کی حکومت میں عوامی خدمت اور حکومتی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔
عوام کی توقعات:
عوام نے روزگار، صحت کی سہولیات اور مہنگائی پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا، جو سروے میں سامنے آنے والے سب سے بڑے مسائل تھے۔یہ سروے 3 سے 18 فروری کے دوران دیہی اور شہری علاقوں میں کیا گیا۔