پروموشن بورڈ کا اجلاس، 133 ڈی ایس پیز کے کیسز زیر غور ،39کو ترقی کا اہل قرار دیدیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیز کے لئے بڑی خوشخبری؛ایس پی عہدے پر ترقی کے اہل 39 ڈی ایس پیز کے ناموں کی سفارشات مرتب کر لی گئیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منظوری کے لئے ترقی کی سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوا دیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ترقیوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ڈی ایس پیز سے ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا تھا۔اجلاس میں 133 ڈی ایس پیز کے کیسز زیر غور آئے۔ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 39 ڈی ایس پیز کو ترقی کا اہل قرار دیا گیا۔ایس پی عہدے پر پروموشن کے لئے اہل قرار دیئے جانے والے افسران میں ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد بھی شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور دیگر یونٹس میں ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اگلا اجلاس عید کے بعد منعقد ہو گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ترقی کی سفارشات میں ڈی ایس پیز شاہد رشید، ساجد محمود، یوسف ہارون، فواد احمد، منیر بدر،شفقت ندیم، کاشف عبداللہ، رمیض احمد، رضا اللہ، علی اختر،شاہد شفیق، عامر مشتاق، شاہد نذیر، جان محمد، محمد خان،عرفان الحق، بابر ممتاز، سعید احمد، منصور الحسن، اختر علی،عاطف عمران، محمد سلیم، فیاض احمد، جمشید اقبال، محمد طارق،حسن فاروق، نصراللہ خان، خالد سعید، ظفر جاوید، شاہد اکرام،عصر علی، غازی محمد عمر فاروق، ذوالفقار علی، مدثر اقبال، ہمایوں افتخار،معظم علی، عادل رشید، سلیم اللہ اور ریاض احمد کامیاب امیدواروں کی لسٹ میں شامل ہیں۔