39 ڈی ایس پیز کی ترقی کی سفارشات حکومت پنجاب کو ارسال

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیز کے لیے بڑی خوشخبری ، آئی جی پنجاب نے 39 ڈی ایس پیز کی ترقی کی سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوا دیں ہیں، جنہیں ایس پی عہدے پر ترقی کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیر صدارت گذشتہ روز پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں 133 ڈی ایس پیز کے کیسز پر غور کیا گیا۔ترقی کے لیے اہل قرار دیے جانے والے افسران میں ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد، شاہد رشید، ساجد محمود، یوسف ہارون، فواد احمد، منیر بدر، شفقت ندیم، کاشف عبداللہ، رمیز احمد، رضا اللہ، علی اختر، شاہد شفیق، عامر مشتاق، شاہد نذیر، جان محمد، محمد خان، عرفان الحق، بابر ممتاز، سعید احمد، منصور الحسن، اختر علی، عاطف عمران، محمد سلیم، فیاض احمد، جمشید اقبال، محمد طارق، حسن فاروق، نصراللہ خان، خالد سعید، ظفر جاوید، شاہد اکرام، عصر علی، غازی محمد، عمر فاروق، ذوالفقار علی، مدثر اقبال، ہمایوں افتخار، معظم علی، عادل رشید، سلیم اللہ اور ریاض احمد شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پروموشن بورڈ کا اگلا اجلاس عید کے بعد کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور دیگر یونٹس میں ترقیوں کے لیے ہوگا۔وزیراعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد ترقیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔