سٹار شپ آزمائشی پرواز کے دوران ایک بار پھر دھماکے سے تباہ

 ٹیکساس (آئی این پی )سپیس ایکس کا انسانوں کو چاند اور مریخ لے جانے کے لیے تیار کیے جانے والا سٹار شپ سپیس کرافٹ رواں برس مسلسل دوسری بار آزمائشی پرواز کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ٹیکساس سے لانچ ہونے کے چند منٹوں بعد سٹار شپ خلا میں دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے فلوریڈا کے کچھ حصوں میں فضائی ٹریفک کو روک دیا۔سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ سٹار شپ کا ملبہ آگ کے گولوں کی شکل میں جنوبی فلوریڈا اور بہاماس کے تاریک آسمان سے گزر رہا ہے۔ اس سے قبل جنوری میں سٹار شپ کی 7ویں پرواز بھی ناکام ثابت ہوئی تھی۔