لندن(آئی این پی )برطانیہ میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک اور شخص زخمی ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ برطانیہ کے جزیرے 'Isle of Wight' میں پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 4 افراد سوار تھے۔فلائٹ آپریٹر نارتھمبریا ہیلی کاپٹرز کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 9 بجے سینڈان ائیرپورٹ سے پرواز پر روانہ ہوا تھا جس میں 4 افراد سوار تھے اور یہ پرواز تربیتی مشق کے طور پر کی جا رہی تھی۔