واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے لہٰذا حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں تارکین وطن کا داخلہ روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔حماس سے متعلق گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے لہٰذا حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔