نیپرا نے دوسرے ماہ بھی کراچی کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا

اسلام آباد (آئی این پی ) نیپرا نے کراچی کو مسلسل دوسرے ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے مکمل ریلیف سے محروم کردیا، کے الیکٹرک کی 4روپے 95پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر کراچی کے شہریوں کو 3روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نیپرا نے گذشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کے لیے 3 روپے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا یہ نوٹیفکیشن دسمبر 2024کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا تھا۔تاہم نیپراکی ورکنگ کے مطابق دسمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں5روپے فی یونٹ کمی بنتی تھی، صارفین کو مزید 2روپے فی یونٹ کمی منتقل نہیں کی گئی۔