گلگت بلتستان کو تمام حقوق اور ترقیاتی مواقع ملنے چاہئیں: احسن اقبال

     اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے  گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی قانونی حقوق، مساوی سہولیات اور وسائل سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، گلگت بلتستان کو بھی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح تمام حقوق اور ترقیاتی مواقع ملنے چاہئیں۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے قائم خصوصی سٹیئرنگ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، جس میں ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔