قومی کرکٹر معاذ صداقت کا اپنڈکس آپریشن، دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر

قومی کرکٹر معاذ صداقت کا اپنڈکس آپریشن، دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی معاذ صداقت کا اپنڈکس کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ کم از کم دو ہفتوں تک کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق معاذ صداقت نے ہفتہ کی شب ایبٹ آباد اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا، تاہم بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر ان کا فوری طبی معائنہ کیا گیا۔ڈاکٹروں نے معائنے کے دوران شدید اپنڈیسائٹس کی تشخیص کی اور فوری آپریشن کی سفارش کی۔ اس کے بعد پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی مشاورت سے انہیں لاہور میں لیپروسکوپک اپنڈیکٹومی کے ذریعے آپریشن کیا گیا، جو کامیاب رہا۔

پی سی بی کے مطابق معاذ صداقت کی حالت اب تسلی بخش ہے اور وہ صحت یابی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ طبی ماہرین نے انہیں کم از کم دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ مکمل صحت یابی کے بعد وہ قومی وائٹ بال کیمپ جوائن کریں گے اور دوبارہ تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔