فرانسیسی صدر کی ٹرمپ اور زیلنسکی سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

 پیرس(آ ئی این پی )فرانس نے امریکی اور یوکرینی صدر سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں صدور کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی۔فرنچ صدر ایمانوئیل میکرون نے ہر کسی کو تحمل کا مظاہرہ اور ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، ایک دوسرے کا باہمی احترام ہوگا تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، اس وقت جو کچھ دائو پر لگا ہوا ہے وہ زیادہ اہم ہے۔