باغ (آن لائن)ضلع باغ کے غیور اور باشعورعوام نے نام نہاد احتجاجی کال کویکسرمسترد کر دیااورآزادکشمیر کے دیگراضلاع کی طرح باغ آزاد کشمیرمیں زندگی معمول کیمطابق رواں دواں ہے۔باغ میں کاروباری سرگرمیاں اپنے عروج پردیکھی گئی ہیں اورسڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول کے مطابق جاری رہی۔ضلع باغ میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز کھلے ہیں،عوام کا رش نظرآرہا ہے ۔باغ کے مقامی افراد معمول کے مطابق بازاروں میں خریدوفروخت میں مصروف ہیں ضلع باغ کے غیور اور باشعورعوام نے نام نہاد احتجاجی کال کویکسرمسترد کر دیا۔