غربت سے تنگ باپ نے بچوں کو پل سے نیچے پھینکنے کی کوشش کی،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی سربراہی میں مصطفی آباد پولیس کا احسن اقدام ،دوران پٹرولنگ دھرم پورہ پل پر ایس ایچ او مصطفی آباد نے عوام کے شور پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 3 معصوم بچوں کی جان بچا لی۔ پولیس کے مطابق گھریلو حالات اور غربت سے تنگ سنگدل باپ تصور عباس اپنے 3 بچوں کو جان سے مار دینے کی نیت سے دھرم پورہ پل سے نیچے پھیکنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق تینوں بچے بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کر دیئے گئے۔ گرفتار سفاک ملزم تصور عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا۔