انڈسٹری کی جن دوستوں نے مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیا، اب زندگی میں نہیں ہیں: زارا نور عباس

میرے اہلِ خانہ نے ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا، اپنی ذات کو ترجیح دینا اور اپنے دکھ کو سمجھنا ضروری ہے یہ سکھایا
 کراچی (آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں کئی خواتین ایسی ہیں جنہوں نے میرے مشکل وقت میں میرے ساتھ تعاون نہیں کیا، حالانکہ کبھی وہ میری اچھی دوست ہوا کرتی تھیں لیکن اب وہ میری زندگی میں نہیں ہیں۔ مجھے اس بات کا اطمینان ہے کہ میں نے ایسے افراد کو اپنی زندگی سے دور کر دیا جو ضرورت کے وقت میرے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔ان کے مطابق میرے اہلِ خانہ نے ہر مشکل گھڑی میں میرا ساتھ دیا اور مجھے یہ سکھایا کہ اپنی ذات کو ترجیح دینا اور اپنے دکھ کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔