ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے تمام مجرموں کو پھانسی چڑھا دوں گی‘زارا نور عباس

کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے تمام مجرموں کو پھانسی چڑھا دوں گی‘ میں نہیں دیکھوں گی کہ قانون کیا کہتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے پولیس افسر بنادیا جائے تو کیا کریں گی ؟اداکارہ نے جواب میں کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی کے جتنے بھی کیسز ہیں ان تمام مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دوں گی، میں نہیں دیکھوں گی کہ قانون کیا کہتا ہے، جو بھی ملوث ہوگا اسے پھانسی دے دوں گی۔ایک اور سوال پر کہ پولیس آفیسر بنیں تو کس سلیبرٹی کو گرفتار کریں گی؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر گرفتار کرنا پڑے تو اپنے شوہر اسد صدیقی کو گرفتار کروں گی، ابھی تو وہ خوشی سے ساتھ رہ رہے ہیں مگر غصے میں بھی اسد ہی کو گرفتار کروں گی۔اداکارہ سے پوچھا گیا کہ تفتیشی کمرے میں کس شخصیت کو بٹھائیں گی ؟ جس پر زارا نور عباس نے ادکار فہد مصطفی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یقینا میں فہد مصطفی کو بٹھائوں گی۔