زارا نور عباس کے وزن میں حیران کن کمی، مداح دنگ رہ گئے

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس کے وزن میں حیران کن کمی دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔حال ہی میں زارا نور عباس کو ایک ڈرامے کے لیے وزن بڑھانے پر سوشل میڈیا پر تنقید اور باڈی شیمنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم اب زارا نور عباس نے وزن میں نمایاں کمی کے بعد ایک نئی اور بدلتی ہوئی لک کے ساتھ مداحوں کو حیران کردیا ہے۔اداکارہ حالیہ دنوں میں مغربی طرز کے ملبوسات میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں، جن میں وہ اپنی فِٹنس اور بدلی ہوئی جسامت کو پراعتماد انداز میں نمایاں کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔زارا نور عباس کی حالیہ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ان کی تبدیلی پر حیران ہیں۔ بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ زارا پہلے بھی خوبصورت لگتی تھیں اور انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔دوسری جانب کچھ صارفین نے زارا کے تیزی سے وزن کم کرنے پر مختلف قیاس آرائیاں بھی کیں، حتی کہ بعض نے اسے اوپیمپک سے بھی جوڑنے کی کوشش کی، کئی صارفین نے ان کے نئے فیشن اور اسٹائل کی تعریف بھی کی۔