پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار سے متعلق درخواست مسترد

کراچی (یواین پی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں کا تعین حکومت اور پارلیمنٹ کا اختیار ہے، معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کو ترتیب دینا حکومت کا کام ہے۔