سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے پر آگئی

24 قیراط خالص سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات دس گرام سونے کی قیمت پر بھی مرتب ہوئے
کراچی (آئی این پی )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھائو  کا سلسلہ جاری ہے ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے میں فروخت ہونے لگا۔صرافہ ڈیلرز کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات دس گرام سونے کی قیمت پر بھی مرتب ہوئے