فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے کا اضافہ 4 لاکھ 61ہزار 936 روپے کا ہوگیا

کراچی(آئی این پی )ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کا بھا 1715 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالرز اضافے سے 4395 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔