صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چوہدری جاوید اقبال نے صدر آزاد کشمیر کو میرپور کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جن میں انفرااسٹرکچر، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹیں، اور روزمرہ سہولیات کی کمی جیسے امور شامل تھے۔صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ میرپور کے مسائل کو ذاتی دلچسپی کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کے حل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور تمام متعلقہ اداروں کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور، خطے کی معاشی ترقی، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، اور سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔صدر نے کہا کہ تاجروں اور کاروباری طبقے کا کردار علاقے کی ترقی میں اہم ہے، اور حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔