آئی سی سی ویمنز ٹی20 رینکنگ: سعدیہ اقبال بدستور نمبر ون بولر

آئی سی سی ویمنز ٹی20 رینکنگ: سعدیہ اقبال بدستور نمبر ون بولر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کی بولر سعدیہ اقبال نے ایک بار پھر اپنی نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔

بولرز رینکنگ کی تفصیلات:
سعدیہ اقبال بدستور ٹی ٹوئنٹی کی نمبر 1 بولر ہیں۔نشرح سندھو نے ایک درجہ ترقی کی اور ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔بھارت کی دیپتی شرما نے بھی ایک درجہ بہتری حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
بیٹرز رینکنگ:
خواتین ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔یہ رینکنگز حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بعد اپ ڈیٹ کی گئی ہیں، اور پاکستان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کی دو بولرز عالمی فہرست میں سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔