پنجاب بھر میں شدید بارشوں اور گرج چمک کے نئے سلسلے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے شہریوں سے خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھنڈر اسٹارم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی احتیاطی ہدایات
آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے کھلے میدانوں، کھمبوں اور درختوں سے دور رہیں۔کچے اور خستہ حال مکانوں میں ہرگز قیام نہ کریں۔
بارش کے دوران:
گاڑی آہستہ چلائیں
دوسری گاڑیوں سے فاصلے کا خیال رکھیں
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔
لاہور میں موسلادھار بارش
صبح سویرے لاہور میں گہرے بادل چھا گئے اور مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔
واسا کے ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں درج ذیل بارش ریکارڈ کی گئی:
علاقہ بارش (ملی میٹر)
نشتر ٹاؤن 53
جیل روڈ 47
قرطبہ چوک 44
گلبرگ 43
لاہور ایئرپورٹ 47
گلشن راوی 35
اقبال ٹاؤن 33
سمن آباد 28
جوہر ٹاؤن 27
شہریوں سے گزارش
پی ڈی ایم اے اور واسا دونوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے تاروں اور کھلے مقامات سے دور رہیں، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔