وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں معاشی، سوشل اور اسمگلنگ سے متعلق سنگین جرائم پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد وزیر داخلہ نے متعدد جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا واضح حکم جاری کیا۔
حوالہ ہنڈی مافیا پر کریک ڈاؤن
محسن نقوی نے کہا:"حوالہ ہنڈی کے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے، اور کسی قسم کا سیاسی یا بااثر دباؤ قبول نہ کیا جائے۔"انہوں نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ:حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس کو سراغ لگا کر مکمل طور پر بے نقاب کیا جائے.پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے.
جعلی ادویات و نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف کارروائی
وزیر داخلہ نے واضح ہدایت دی کہ:جعلی ادویات بنانے، فروخت کرنے یا ذخیرہ کرنے والے مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے.نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
بھکاری ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت احکامات
محسن نقوی نے بھکاریوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے والے ایجنٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا:"یہ عناصر پاکستان کے امیج کو دنیا بھر میں داغدار کر رہے ہیں، ان کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے۔"ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے پیشہ ور بھکاریوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے.بھکاری نیٹ ورکس کی مکمل چھان بین اور ایجنٹس کا سراغ لگایا جائے
کرنسی اسمگلنگ پر بھی کڑی ہدایات
وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت دی کہ:ایسے مسافروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جو 5 ہزار امریکی ڈالر سے زائد کرنسی بیرون ملک لے جانے کی کوشش کریں.ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کی نگرانی مزید سخت کی جائے
وزیر داخلہ کا دو ٹوک مؤقف
محسن نقوی نے اجلاس کے اختتام پر کہا:"ملک کی ساکھ اور معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کسی قسم کی نرمی یا رواداری نہیں برتی جائے گی۔"