ڈاکوئوں کی سرکوبی کے لئے فوجی آپریشن کیا جائے:محمد میاں سومرو

جیکب آباد ،کشمور ،شکارپور اور گھوٹکی میں بدامنی سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں:سابق نگران وزیراعظم

جیکب آباد (آن لائن)سابق وزیر اعظم کاجیکب آباد سمیت متعدد اضلاع میں ڈاکوئوں کی سرکوبی کے لئے آرمی چیف سے فوجی آپریشن کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سابق نگراں  وزیر اعظم پاکستان محمد میاں سومرو کی جانب سے جیکب آباد سمیت متعد د اضلاع میں بڑھتی ہوئی ڈاکوئوں کی کاروائیوںکو روکنے کے لئے فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ جیکب آباد ،کشمور ،شکارپور اور گھوٹکی میں بدامنی سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں نہ شاہراہیں محفوظ ہیں نہ ہی گھر ،دن دیہاڑے ڈکیتی ،رہزنی،بھتہ خوری اور اغوا کی وارداتیں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں جنکا واحد حل فوجی آپریشن ہے۔