محمد میاں سومرو نے گردہ بیچنے پر مجبورمحنت کش کی کفالت کا بیڑا اٹھا لیا

سولر پلیٹ، پنکھا، راشن اور نقد  رقم، "مایوس خاندان کے چہرے پر امید کی کرن لوٹ آئی
جیکب آباد (آن لائن)جیکب آباد کے مجبور محنت کش کی فریاد رنگ لے آئی، سابق وزیراعظم محمد میاں سومرو نے گردہ بیچنے پر مجبور صابر علی کی کفالت کا بیڑا اٹھا لیا،سولر پلیٹ، پنکھا، راشن اور نقد مالی امداد فراہم، "مایوسی میں ڈوبے خاندان کے چہرے پر امید کی کرن لوٹ آئی" تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے باعث اپنا گردہ فروخت کرنے پر مجبور ہونے والے محنت کش صابر علی کی درد بھری فریاد آخرکار سن لی گئی