خیبرپختونخوا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں:امیر مقام

فی الحال کسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، ضرورت ہوئی تو مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کریں گے
ملک ہے تو ہم ہیں، ایک ٹولہ اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے:وفاقی وزیر کی گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن  کے رہنما انجینئر امیر مقام نے  کہا ہے  فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا،ملک ہے تو ہم ہیں، ایک ٹولہ اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک انٹرویو اور شانگلہ میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا ۔امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ  ن نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ضرور رابطہ کیا جائے گا۔