بھارت کا جنگ میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کو اعزازات دینے کافیصلہ

نئی دہلی(آئی این پی ) آپریشن سندور میں ہلاکتیں چھپانے والے بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا، مودی سرکار نے اندرونی دبائو کے ہاتھوں مجبور ہوکر آپریشن سندور میں مارے گئے رافیل طیاروں کے 3 اور مجموعی طور پر 4 پائلٹس اور روسی میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے 5 آپریٹرز سمیت 100 اہلکاروں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کو عزت اور تکریم سے نوازا جاتا ہے، لیکن بھارت کا رویہ اس کے برعکس رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن ان ہلاکتوں کو تسلیم نہ کر کے بھارتی فوج اور حکومت شدید اندرونی دبا کا شکار رہی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور افواج نے ہزیمت سے بچنے کے لیے آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات کو ابتدا میں چھپایا، لیکن اب بھارتی حکومت نے ان ہی چھپی ہوئی ہلاکتوں میں سے 100 سے زائد فوجی اہلکاروں اور پائلٹس کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق، صرف لائن آف کنٹرول پر بھارت کو 250 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا سامنا کرنا پڑا