فوجیوں کو دیئے جانے والے اعزازات میں 11 ستارہ بسالت،475 تمغہ بسالت،130 امتیازی اسناد،23 ہلالِ امتیاز، 100 ستارہ امتیاز اور 136 تمغہ امتیاز شامل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں کو مختلف عسکری اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان اعزازات میں 11 ستارہ بسالت، 475 تمغہ بسالت، 130 امتیازی اسناد اور 378 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز، 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 100 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 136 تمغہ امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔