لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے۔ صحافی سلمان غنی کو شعبہ صحافت میں بہترین کارکردگی پر ستارہ امتیاز اور اینکر پرسن کامران شاہد کو صحافتی شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغہ امتیاز دیا گیا۔اس کے علاوہ سینئر صحافی نصراللہ ملک، منیب فاروق، ڈاکٹر رفیع الدین اور گلوکارہ فریحہ پرویز کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔