پولن الرجی پر بروقت قابوپانے کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکمے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں
اسلام آباد( آن لائن)وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پولن الرجی پر بروقت قابوپانے کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکمے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں‘ شہری اسلام آباد کو الرجی سے پاک بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو اپولن الرجی کو کم کرنے کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔اجلاس میں ڈاکٹر مختار برتھ نے اسلام آباد سے پولن پیدا کرنے والے درختوں کی تبدیلی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔سی ڈی اے نے پولن کی مقدار کو کم کرنے ایف نائن پارک کے علاقے میں کیے گیے اقدامات اور کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔پولن پیدا کرنے والے کاغذی شہتوت کے درختوں کو کم کرنے کے لیے مرحلہ وار منصوبہ بھی پیش کیا۔