گردے کے کینسر میں مبتلا بچے کی جان بچا لی گئی

سیف سٹی بلڈ بینک نے ڈونر تلاش کیا، ڈولفن فورس آفیسر نے خون عطیہ کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سیف سٹی میں قائم ورچوئل بلڈ بینک نے گردے کے کینسر میں مبتلا بچے کو فوری خون فراہم کر کے جان بچا لی۔ چلڈرن ہسپتال سے شہری نے 15 ایمرجنسی پر کال کی۔ سیف سٹی افیسر نے بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے ڈونر تلاش کیا اور ڈولفن فورس آفیسر راحیل نے خون عطیہ کیا۔ بچے کے والد نے سیف سٹی کے بروقت اقدام پر شکریہ ادا کیا۔ شہری 15 پر کال، ویب سائٹ یا QR کوڈ کے ذریعے خود بھی ڈونر کے طور پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔