گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ دستیاب ،ایم ٹیگ نمبر پلیٹ پر نصب الیکٹرانک چِپ ہو گی
ایم ٹیگ سے چوری شدہ گاڑیوں کی فوری نشاندہی،جعلی نمبر پلیٹس کا خاتمہ کیا جا سکے گا
لاہور (آئی ا ین پی )صوبائی دارلحکومت لاہورمیں بھی اسلام آبادکی طرزپرایم ٹیگ سسٹم لانے کی سفارشات تیارکرلی گئیں۔ایم ٹیگ کے ذریعے گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ آن لائن دستیاب ہو گا،ایم ٹیگ نمبر پلیٹ پر نصب الیکٹرانک چِپ ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ایم ٹیگ سے چوری شدہ گاڑیوں کی فوری نشاندہی ممکن ہو گی،ایم ٹیگ سسٹم سے جعلی نمبر پلیٹس کا خاتمہ کیا جا سکے گا،غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی،ایم ٹیگ سیشہرمیں داخل و خارج ہونیوالی گاڑیوں کی مانیٹرنگ ہو گی۔ ایم ٹیگ سسٹم سے ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سکیورٹی بہتر بنائی جائے گی،لاہور پولیس نے ایم ٹیگ بارے سفارشات کی سمری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی ہے۔