اسلام آباد: گاڑیوں کے ایم ٹیگ کیلئے ڈیڈ لائن کا آج آخری روز

اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آباد میں گاڑیوں کے ایم ٹیگ سے متعلق مہم جاری ہے اور ڈیڈ لائن میں ایک روز باقی رہ گیا  ۔ اسلام آباد میں 16سینٹرز  پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ٹیگ لگا دئیے گئے  ، گزشتہ24 گھنٹوں میں 2 ہزار 965 گاڑیوں کو ٹیگ جاری کیے گئے۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ ایم ٹیگ سے متعلق مہلت  آج 15 جنوری کو ختم ہو جائے گی، بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے 12 انٹری پوائنٹس و ناکہ جات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کیلئے ریڈرز نصب کئے گئے ہیں، شہری آج( جمعرات) تک ہر صورت اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوا لیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ بغیر ایم ٹیگ گاڑیاں اسلام آباد میں یکم جنوری سے داخل نہیں ہو سکیں گی لیکن ایم ٹیگ لگانے کی تاریخ میں 15 جنوری تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔