عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں 45 منٹ ملاقات

ملاقات معمول کے مطابق کی گئی،  اس دوران جیل کے ضوابط کی مکمل پیروی کی گئی:جیل حکام
راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان 45 منٹ تک ملاقات ہوئی، جس دوران انہوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا اور مختصر گفتگو کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کو بھی دونوں کی ملاقات کرائی گئی تھی، تاہم اس ملاقات میں بیرونِ جیل سے کسی عزیز، رشتہ دار یا رہنما کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق یہ ملاقات معمول کے مطابق کی گئی، اور اس دوران جیل کے ضوابط کی مکمل پیروی کی گئی۔