پنجاب بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے: لاہور کے کئی سب رجسٹرار تبدیل

لاہور (زیڈ این این) پنجاب بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت لاہور کے مختلف سب رجسٹرار اور سروسز افسران کے عہدوں پر اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن لاہور محمد عمر عدنان خٹک کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔تعیناتی کے منتظر مرزا راحیل بیگ کو سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاؤن محمد وسیم کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔تعیناتی کے منتظر رضوان اشرف کو سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور مقرر کر دیا گیا ہے۔کامران اشرف جو تعیناتی کے منتظر تھے، کو سب رجسٹرار راوی ٹاؤن لاہور تعینات کر دیا گیا۔عرفان مارتن کو سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور مقرر کیا گیا ہے۔سیکشن آفیسر محکمہ انڈسٹریز محمد اویس کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر HR & Coordination لاہور تعینات کیا گیا ہے۔