پاکستان نے افغانستان کی بے مثال خدمت کی ہے، اس حقیقت کا افغان حکومت کو احساس ہونا چاہیے
دونوں ممالک کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی خطے کے امن کے لئے خطرہ بن سکتی ہے:امیر جماعت اسلامی
اٹک ( آن لا ئن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے پاکستان نے گزشتہ پینتالیس برسوں میں افغانستان کی بے مثال خدمت کی ہے، اس حقیقت کا افغان حکومت کو احساس ہونا چاہیے، جبکہ پاکستان کی حکومت کو بھی جنگ کی طرف بڑھنے کے بجائے امن، تدبر اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، دونوں ممالک کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے ریلوے گراؤنڈ اٹک میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، جہاں مسلمان ہی نہیں بلکہ عیسائی اور دیگر اقلیتیں بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری اپنی فوج ہے اور اس کے شہداء پوری قوم کے شہداء ہیں، تاہم قوم کو کسی اور کی جنگ کا ایندھن بننے نہیں دیا جائے گا،حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ آذربائیجان کے صدر نے غزہ میں فوج بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے، لہٰذا پاکستان کو بھی دو ٹوک اعلان کرنا ہوگا کہ پاکستانی فوج کو کسی بیرونی ایجنڈے کے تحت استعمال نہیں کیا جائے گا