پنجاب حکومت نے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کر دیا

 شوگر سیس سے حاصل ہونے والی رقم شوگر ملز سے منسلک سڑکوں کی تعمیر اور بحالی پر خرچ کی جائے گی
 5 روپے شوگر سیس میں سے  اڑھائی روپے شوگر میں جبکہ اڑھائی روپے کسان ادا کریں گے، نوٹیفکیشن 
لاہور(زیڈ این این)پنجاب حکومت نے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کر دیا ہے، جس کے باعث صوبے میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام پنجاب فنانس ایکٹ 1964 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق 5 روپے شوگر سیس میں سے ڈھائی روپے شوگر ملز جبکہ ڈھائی روپے کسان ادا کریں گے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد متعلقہ علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔حکام نے شوگر سیس کے نفاذ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر سیس سے حاصل ہونے والی رقم شوگر ملز سے منسلک سڑکوں کی تعمیر اور بحالی پر خرچ کی جائے گی۔