شوگر ملوں کو گنا کرشنگ شروع کرنے کی منظوری،فی من 5روپے سیس عائد

لاہور (خصوصی رپورٹ)حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں کرشنگ سیزن 2026-27 کیلئے شوگر ملوں کو کرشنگ شروع کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروڈٓشن ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق گنے کی کرشنگ کے آغاز کا نوٹیفکیشن محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروڈکشن پنجاب نے کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گنے کی کرشنگ کیلئے عائد سیس 5 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کر دیا گیا ہے، شوگر ملوں کی کرشنگ اور گنے پر عائد 5 روپے فی 40 کلوگرام سیس شوگر ملوں اور کاشتکاروں کے درمیان برابر تقسیم ہوگا۔ ٓڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ اگر شوگر مل اپنی ہی زرعی زمین سے گنا حاصل کرے تو مکمل سیس شوگر مل کو خود ادا کرنا پڑے گا۔