واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ انصاف میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق 10 مئی کو جس دن بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی، بھارتی سفارتخانہ ٹرمپ انتظامیہ کی اہم شخصیات سے رابطے میں تھا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔وائٹ ہائو س کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز اور دیگر حکام سے لابنگ فرم کی مدد سے رابطہ کیا گیا۔ بھارت نے جس لابنگ فرم کا ہائر کیا۔ اس کے سربراہ کی صدر ٹرمپ کے ساتھ تصویر بھی سامنے آگئی۔