سازشیوں کو ناکام کرنا ضروری ہے ‘اپنی ذات پر حملوں کا جواب نہیں دے سکتا :سلمان اکرم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے بیرسٹر گوہر سے متعلق بیان کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپس میں سلمان اکرم راجہ پر تنقید کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کو اس نہج پر پہنچایا وہ پارٹی میں گروپنگ کر رہے ہیں، نئی سیاسی کمیٹی میں سینٹرز کی نمائندگی نہیں ہے، علی ظفر کی جگہ سینیٹر فوزیہ ارشد کو نمائندگی دی گئی، ہم اس پولیٹیکل کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹرز نے کہا ہے کہ بانی نے بیرسٹر گوہر کو چئیرمین لگایا ہے، سلمان اکرم راجہ کو یہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا، بیرسٹر گوہر کے ساتھ خان کی فیملی کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق اراکین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کیمٹی کی میٹنگ نہیںہوو رہی، پانچ ماہ پہلے کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی‘دوسری جانب پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے ٹویٹ میں اپنا موقف دیا ہے کہا ہے کہ ہر پارٹی میں شخصی اور گروہی اختلافات ہوتے ہیں، مجھے جو ذمہ داری عمران خان نے دی ہے وہ تقاضا کرتی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو پردہ رکھو، اپنی ذات پر حملوں کا جواب کسی کی پارٹی کے خلاف سازشوں کو ظاہر کر کے نہیں دے سکتا تاہم سازشیوں کو ناکام کرنا ضروری ہے۔