ویب ڈیسک: امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ چکا ہے، جس میں آٹا، چینی، چکن اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔
اس قافلے میں روزمرہ استعمال کی سبزیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ قافلہ گزشتہ روز ٹل سے روانہ ہوا تھا اور قافلے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، قافلے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ امدادی سامان کو محفوظ طریقے سے پہنچایا جا سکے۔ گزشتہ روز 20 ٹرکوں کو واپس کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب، بنکر کی مسماری کے لیے آپریشن بھی آج شروع ہونے کا امکان ہے۔ یہ عمل انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں کیا جائے گا تاکہ مقامی علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔