ہملٹن:نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فتح حاصل کر کے 2020 سے اب تک ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے میچز جیتنے والی ٹیموں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، 2020 سے اب تک نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر 19 ون ڈے میچز کھیلے، جن میں سے 16 میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ میں شکست ہوئی، اور دو میچز بغیر نتیجے کے ختم ہوئے۔نیوزی لینڈ کا ہوم گراؤنڈ پر جیت کا تناسب 94.1 فیصد ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
دیگر ٹیموں کے ہوم گراؤنڈ پر جیت کے تناسب:
بھارت: 80 فیصد
آسٹریلیا: 78.9 فیصد
پاکستان: 73.7 فیصد
نیوزی لینڈ کی مستقل کارکردگی نے انہیں ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست ٹیموں میں شامل کر دیا ہے، جو ایک شاندار کامیابی ہے۔