پاکستان کا ہوم گراؤنڈ پر شاندار ریکارڈ، مسلسل 10 سیریز میں ناقابلِ شکست

پاکستان کا ہوم گراؤنڈ پر شاندار ریکارڈ، مسلسل 10 سیریز میں ناقابلِ شکست

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 باہمی اور سہ ملکی سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کرلیا، قومی ٹیم نے گزشتہ 17 ماہ کے دوران مختلف فارمیٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھا۔

پاکستان کو آخری مرتبہ فروری 2025 میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد سے قومی ٹیم نے مسلسل اچھی کارکردگی دکھائی اور کسی ہوم سیریز میں شکست نہیں کھائی۔اس کامیاب سلسلے کا آغاز مئی اور جون 2025 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز سے ہوا، جس میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو وائٹ واش کیا۔ اکتوبر 2025 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی، جبکہ اسی ٹیم کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں پاکستان نے دو ایک کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ق

ومی ٹیم نے نومبر 2025 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ کیا، جبکہ اسی ماہ سری لنکا اور زمبابوے کی شرکت سے منعقدہ ٹی 20 سہ ملکی سیریز بھی اپنے نام کی۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹی 20 سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ کیا، جبکہ ون ڈے سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاصل کرکے دونوں فارمیٹس میں اپنی برتری ثابت کی۔حالیہ دورہ سری لنکا کے دوران بھی قومی ٹیم نے ٹی 20 سیریز دو ایک سے جیت کر کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھا۔