عمران کو ہاؤس اریسٹ کی پیشکش علی امین لیکر آئے تھے، علیمہ

 یہ بھی کہا گیا چپ رہو منہ نہ کھولو، ہم سے براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا
کمیٹی عمران سے ملے گی تو کوئی بات ہوگی ، کیوں نہیں ملنے دیا جا رہا ، میڈیا گفتگو
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ )بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ ہاوس اریسٹ کی آفر آئی تھی آفر علی امین گنڈا پور لیکر آیا تھا۔جس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا واقعی بنی گالہ ہاوس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈا پور لیکر آئے تھے، علیمہ خان نے جواب دیا کہ جی ہاں علی امین گنڈا پور ہی لیکر آئے تھے۔ علیمہ خان نے کہا کہ میرا خیال ہے4 مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں۔بانی پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں۔بانی پی ٹی آئی دو سال سے کہہ رہے ہیں نو مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں۔جوڈیشل کمیشن کسی سینئر جج کے نیچے بنائیں جو سب کو قابل قبول ہو۔ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جو ہمیں آرڈر آئے گا ہم وہی کرینگے۔رول آف لاء￿  اور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں۔اس وقت ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہے ان پر اعتماد نہیں کرینگے تو کیا کرینگے۔بول بول کے تھک گئے جوڈیشل کمیشن بنائیں قیدیوں کو رہا کریں۔ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں بیک ڈور ڈیل کرنی ہوتی تو کرچکے ہوتے۔ پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔اب تو آئی ایس آئی کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہر بندہ ڈیل کی خبریں دے رہا ہے۔ہر بندہ انکا سورس بنا ہوا ہے کوئی کہتا ہے تین سال خاموش رہنے کا کہا ہے کوئی کچھ کہتا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لاء￿  کی بات کی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاوس اریسٹ رکھیں گے۔بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا گیا چپ رہو منہ نہ کھولو۔مزاکرات چلانے ہیں تو چلائیں روکا کس نے ہے۔جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کیلئے صبح سات بجے دروازے کھلتے ہیں اب کیوں نہیں مزاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دے رہے۔فیصلہ تو عمران خان نے کرنا ہے کمیٹی ملے گی تو کوئی بات ہوگی۔جو لوگ حکومتی مزاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں انہوں نے تو ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے۔ علمیہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر مطالبات پر بات ہوگی۔بانی پی ٹی آئی سے صرف فیملی معاملات پر بات ہوئی ہے۔بانی پی ٹی آئی ائیر کموڈور سجاد حیدر کو یاد کررہے تھے۔بانی نے کہا سجاد حیدر وار ہیرو تھے انہوں نے کھڑے ہوکر ووٹ ڈالا۔