مران خان سے ملاقات کے بغیر تحریری مطالبات اور مذاکرات ممکن نہیں:پی ٹی آئی رہنما

مران خان سے ملاقات کے بغیر تحریری مطالبات اور مذاکرات ممکن نہیں:پی ٹی آئی رہنما

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے تحریری مطالبات نہ دیے جانے اور مذاکرات کی موجودہ صورتحال پر وضاحت پیش کی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری مطالبات پیش کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیے بغیر مطالبات کو تحریری طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ مطالبات صرف ملاقات کے بعد ہی واضح طور پر حکومت کے سامنے رکھے جا سکتے ہیں۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کی ضرورت اس لیے ہے کہ تحریری مطالبات کی فہرست ابھی تک تیار نہیں کی جا سکی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات ضروری ہے تاکہ مذاکرات کی سمت واضح ہو سکے۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ پی ٹی آئی نے دھرنے کی کال ابھی نہیں دی، تاہم چونکہ مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے، عمران خان نے اپنی ڈیڈ لائن دی تھی اور اگر مذاکرات کا عمل جاری نہ رہا تو کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔