سوڈان میں3 کروڑ جنگ زدہ لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

ہزاروں لوگ جنگ میں مارے جا چکے ،20لاکھ سے زائد افراد امداد کے مستحق ، 4.2 ارب ڈالر امداد کی اپیل
    نیویارک (یواین پی)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں تین کروڑ سے زائد جنگ زدہ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ان جنگ زدہ شہریوں کی نصف سے زیادہ تعداد بچوں پر مشتمل ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے کہی گئی۔اقوام متحدہ نے سوڈان کے ان جنگ زدہ لوگوں کے لیے 4.2 ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت سوڈان کی کل آبادی 30.4 ملین ہے۔ جبکہ اس میں سے پورے سوڈان میں 20.9 ملین لوگ جنگ سے متاثرہ ہو کر امداد کے حقدار ہیں۔اقوام متحدہ نے اس صورتحال کو غیر معمولی انسانی المیہ قرار دیا ہے۔دونوں طرف کے ہزاروں لوگ اس آپس کی جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔ 80 لاکھ شہریوں کو ملک کے اندر ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ پر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔