رواں سال 2 کروڑ افغان شہری امداد کے محتاج ہیں:اقوام متحدہ

 کابل(خصوصی رپورٹ ) افغانستان میں سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ملک شدید انسانی بحران کی نئی لہر سے دوچار ہو گیا جہاں غربت، بھوک اور بنیادی سہولیات کی کمی نے لاکھوں شہریوں کی زندگی مزید مشکل بنا دی۔افغان میڈیا "آمو ٹی وی" کے مطابق موسم سرما میں کئی افغان خاندان اپنے بچوں کے لئے جوتے، گرم لباس اور ضروری اشیائے خور و نوش تک کا انتظام نہیں کر پا رہے۔رپورٹ کے مطابق کئی علاقوں میں بچے سخت سردی کے باوجود پا برہنہ اور ناقص کپڑوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں